مسلم لیگ (ن) علماءو مشائخ ونگ کے عہدیداروں کی منظوری
مسلم لیگ (ن) علماءو مشائخ ونگ کے عہدیداروں کی منظوری
لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر و وزیراعلیٰ میاں محمد شہباز شریف نے علماءو مشائخ ونگ پنجاب کے عہدیداروں کی منظوری دے دی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق صدر پنجاب پیر سید عمران شاہ ولی ایم این اے (ساہیوال)، سینئر نائب صدر مفتی انتخاب احمد نوری نائب صدور، مولانا غیاث الدین ایم پی اے (شکرگڑھ)، میاں عطا الرحمٰن طارق (جوہر آباد خوشاب)، علامہ منور عباس علوی (جھنگ)، جنرل سیکرٹری مولانا رجیع اللہ خان (لاہور)، چیف آرگنائزر علامہ ایاز ظہیز ہاشمی (راولپنڈی)، ڈپٹی جنرل سیکرٹری حیدر علی مرزا (لاہور)، جوائنٹ سیکرٹری مولانا رحمت اللہ لالی ایم پی اے (چنیوٹ سیکرٹری اطلاعات و نشریات علامہ عبدالمصطفٰی چشتی (لاہور) فنانس سیکرٹری سید مناظر حسین گیلانی (لاہور) شامل ہیں۔