برما میں مسلمانوں پر مظالم کے خلاف جے یو پی آج یوم احتجاج منائے گی
برما میں مسلمانوں پر مظالم کے خلاف جے یو پی آج یوم احتجاج منائے گی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماءپاکستان آج (21 جون) بروز جمعتہ المبارک کو ملک بھر میں برما میں مسلمانوں پر مظالم کے خلاف یوم احتجاج منائے گی۔ آئمہ و خطباءاور جے یو پی کے مرکزی،صوبائی اور ضلعی قائدین برمی مسلمانوں پر ظلم کے خلاف بھرپور احتجاج کریں گے۔ مختلف مقامات پر مظاہرے بھی کئے جائیں گے۔