قومی سلامتی کے اداروں پر بطور فیشن تنقید نہ کی جائے: ظہیر الدین
قومی سلامتی کے اداروں پر بطور فیشن تنقید نہ کی جائے: ظہیر الدین
لاہور (خصوصی رپورٹر)مسلم لیگ (ق)پنجاب کے جنرل سیکرٹری چودھری ظہیر الدین خاں نے کہا کہ سیاستدان ہوں یا اسٹیبلشمنٹ کے لوگ سب محب وطن ہیں، قومی سلامتی کے ضامن اداروں کو بطور فیشن تنقید کا نشانہ نہ بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ محمود اچکزئی نے موجودہ نومنتخب پارلیمنٹ کی طبعی عمر کا تعین کر دیا۔ تاہم 5 سال کےلئے قائم ہونےوالی اسمبلیوں کو 5 سال ہی پورے کرنے چاہئیں۔