ہیومن رائٹس کمیٹی پنجاب بار کا اجلاس ‘مردان دھماکہ کی مذمت
لاہور(وقائع نگار خصوصی) ہیومن رائٹس کمیٹی پنجاب بار کونسل نے مردان میںنمازِ جنازہ کی ادائیگی کے دوران ہونے والے خودکش حملہ کی شدید مذمت کی ہے۔ غزالہ خان چئیرپرسن ہیومن رائٹس کمیٹی کی زیرِ صدارت اجلاس میں کہا گیا کہ خود کش حملے میںمردان سے نو منتخب رکنِ صوبائی اسمبلی عمران مہمندسمیت 30 بے گناہ افراد شہید ہو گئے۔جو انتہائی قابل افسوس ہے۔