سول سیکرٹریٹ میں تبدیلی کے خواہاں ہیں:فرینڈرز گروپ
لاہور (نیوز رپورٹر) فرینڈز گروپ سول سیکرٹریٹ کے مرکزی قائدین نے کہا 11 سالہ سیاہ دور گزرانے کے بعد مخالفین جھوٹے پراپیگنڈہ کی بجائے اقدامات کرکے دکھاتے تو پنجاب سول سیکرٹریٹ ملازمین ان کا ساتھ دیتے۔ فرضی الفاظ میں ہیرا پھیری کا وقت گزر چکا اب عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار فرینڈز گروپ پاپولیشن ویلفیئر کے رہنماﺅں حافظ خورشید، اشفاق، ریاض نے محکمہ پاپولیشن ویلفیئر میں ایک کارنر میٹنگ کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا فرینڈز گروپ شرل سیکرٹریٹ میں تبدیلی کا خواہاں ہے۔