گاڑی کی زد میں آ کر معمر شخص‘ کار کی ٹکر سے رکشہ ڈرائیور جاں بحق
لاہور + فیروز والا (نامہ نگاران+ سٹاف رپورٹر) شیرا کوٹ، شمالی چھاﺅنی اور فیروز والا میں حادثات سے 2افراد جاں بحق، متعدد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق شیرا کوٹ کے علاقہ میں تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل سوار 60سالہ شاکر کو ٹکر مار کر زخمی کر دیا۔ ہسپتال پہنچایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔ شمالی چھاﺅنی کے علاقہ میں عرفان گاڑی پر ائر پورٹ سے واپس آ رہا تھا کہ آئی جی چوک کے قریب اس کی رکشہ سے ٹکر ہو گئی جس سے 40سالہ رکشہ ڈرائیور فیاض موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ رکشہ میں سوار 2افراد شدید زخمی ہو گئے۔ لاہور روڈ پر منڈیالی کے قریب ٹرک، کیری ڈبہ اور مزدا ٹرک کے تصادم میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔