وارڈنز کی عدم دلچسپی، لاہور میں ٹریفک کا مسئلہ گھمبیر ہو گیا
لاہور(نامہ نگار) صوبائی دارالحکومت لاہور میں وارڈنز کی نااہلی و عدم دلچسپی کے باعث ٹریفک کا مسئلہ گھمبےر صورتحال اختےار کر گےا ہے۔گزشتہ روزشہر کی تمام اہم شاہراہوں پر ٹرےفک کا بد ترےن جام ہو گےااور لوگ گھنٹوں جام ٹرےفک مےں پھنسے رہے۔ تفصےلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں گزشتہ روز تمام اہم شاہراہوں پر ٹرےفک گھنٹوں جام رہی جبکہ وارڈنز ٹریفک کو چلانے کی بجائے سڑکوں سے غائب ہو گئے۔جس سے شہر کی تمام اہم سڑکوں پر گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئےںجبکہ مریضوں کولے کر جانے والی ایمبولینسز بھی ٹریفک میں پھنسی نظر آئےں ۔گزشتہ روز جےل روڈ،کےنال روڑ، شاہراہ قائداعظم، شارع فاطمہ جناح،راوی روڈ ،بتی چوک ،لوئر مال ،ریلوے سٹیشن سمیت شہر کی دیگر اہم شاہراہوں مےں بد ترےن ٹریفک جام رہی۔