ناقص ٹیم کی ناقص کارکردگی کے ذمہ دار واٹمور ہیں‘ عہدہ سے فارغ کیا جائے : عامر نذیر
ناقص ٹیم کی ناقص کارکردگی کے ذمہ دار واٹمور ہیں‘ عہدہ سے فارغ کیا جائے : عامر نذیر
لاہور(سپورٹس رپورٹر) سابق ٹیسٹ کرکٹر عامر نذیر نے کہا ہے کہ چیمپیئنز ٹرافی میں مایوس کن کارکردگی کا تمام ذمہ داری ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈیو واٹمور پر عائد ہوتی ہے جب سے واٹمور کو پاکستان ٹیم کا ہیڈ کوچ بنایا گیا ہے قومی بلے بازوں کی کارکردگی عدم تسلسل کا شکار ہوتی چلی جا رہی ہے۔ خصوصی گفتگو میں عامر نذیر کا کہنا تھا کہ حیران کن امر یہ ہے کہ مایوس کن کارکردگی پر کسی ایک کا بھی استعفٰی سامنے نہیں آیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم سمیت سلیکشن کمیٹی اور ٹیم مینجمنٹ میں تبدیلیوں کی اشد ضرورت ہے خاص طور پر ہیڈ کوچ کی کارکردگی مسلسل سوالیہ نشان بنی ہوئی ہے ان کے کنٹریکٹ میں کسی طور پر اضافہ نہیں ہونا چاہیے بلکہ وقت سے پہلے انہیں رخصت کر کے کسی پاکستانی کوچ کو تعینات کیا جائے تو ٹیم میں بہتری آ سکتی ہے۔