لاہور کالج ویمن یونیورسٹی میں سمر کرکٹ کیمپ شروع
لاہور کالج ویمن یونیورسٹی میں سمر کرکٹ کیمپ شروع
لاہور (سپورٹس رپورٹر) نوجوان خواتین کرکٹرز کو کرکٹ کے بنیادی تکنیک سے آگاہی اور گراس روٹ لیول پر نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کیلئے لاہور کالج ویمن یونیورسٹی میں سمر کرکٹ کیمپ شروع ہو گیا۔ کیمپ میں 30 خواتین کھلاڑی ٹریننگ حاصل کر رہی ہیں۔کیمپ کمانڈنٹ شاہد لطیف کے مطابق کھلاڑیوں کی تکنیک بہتر بنانے کے لئے سابق ٹیسٹ کرکٹرز انضمام الحق، محمد یوسف اور دیگر کھلاڑی کیمپ کا دورہ کریں گے۔
اور نوجوان کرکٹرز کو ٹپس دیں گے۔