مہران ہائی وے پر 2 کاروں میں تصادم، 3 افراد جاں بحق، 5 زخمی
نواب شاہ‘ باندھی(نامہ نگاران)رات دیر سے مہران ہائی وے لجپال ہوٹل کے سامنے دو تیز رفتار کاروں میں آمنے سامنے تصادم تین افراد موقع پر جابحق پانچ افراد شدید زخمی ہو گئے۔ اسپتال میں قیامت کے مناظر تفصیلات کے مطابق پیراورمنگل کی درمیانی رات 12 بجے سانگھڑ سے خیرپور اور روہڑی سے سانگھڑ جانے والی تیز رفتار کاروں میں آمنے سامنے ٹکر کار سوار اطہرولد سید علی احمد ،واصف ولد غلام حیدر ، عارف ولد منظور سروئی، موقع پر جابحق جبکہ پانچ افرادفرحان سروئی،عرفان سروئی،ارشد مری،محمد ساجد جٹ،وحید لانجھانی شدید زخمی ہو گئے اطلاع ملنے پر باندھی پولیس،اور بلقیس ایمبولینس نے موقع پر پہنچ کر نعشوں اور زخمیوں کو رورل ہیلتھ سینٹر باندھی منتقل کیا جہاں شدید زخمیوں کو فوری نوابشاہ ریفر کیا گیا حادثہ کی اطلاع ملنے پر بڑی تعداد میں شہری اسپتال پہنچ گئے ٹائون کمیٹی باندھی کی دو ایمبولینس اتنے بڑے حادثہ کے چار گھنٹوں بعد بھی نہیں پہنچی باندھی پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کر دی پولیس نے آخری اطلاع تک حادثہ کا مقدمہ درج نہیں کیا۔