حکومت مہنگائی پر قابو پانے کیلئے اقدامات کرے
مکرمی! حکمرانوں کی توجہ روز بروز بڑھتی مہنگائی کی طرف دلانا چاہتی ہوں۔موجودہ مہنگائی میں کوئی بھی شخص خوشحال زندگی بسر کرنے کا تصور نہیں کرسکتا۔اشیاء خورونوش کے ساتھ ساتھ یوٹیلٹی بلوں میں بھی بے تحاشا اضافہ ہوگیا ہے۔گیس‘ بجلی کے بل غرض یہ کہ ہر بل آسمان سے باتیں کر رہا ہے۔ اس لیے اندیشہ ہے کہ اگر مہنگائی کی رفتار یہی رہی تو کچھ دنوں میں نوبت فاقوں تک آجائے گی۔ مہنگائی اور بیروزگاری کے باعث مسائل بڑھتے جارہے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ جلدازجلد اس بڑھتی ہوئی مہنگائی پر قابو پایا جائے تاکہ عام آدمی کے حالات بہتر ہوسکیں۔ (کائنات طالب‘ اسلامیہ کالج کوپر روڈ لاہور)