ریلوے ٹریکس کی تعمیرومرمت کا مطالبہ
مکرمی! ریلوے حکام کی توجہ ریلوے لائن کی خستہ حالی کی طرف دلانا چاہتی ہوں۔ پاکستان ریلوے کو کئی مسائل کا سامنا ہے اور ان تمام مسائل کی ذمہ دار خود ریلوے انتظامیہ ہے۔ ریلوے ٹریک جگہ جگہ سے ٹوٹے ہوئے ہیں اور ان کی باقاعدہ نگرانی نہیں کی جاتی۔ آئے روز ٹرینیں حادثات کا شکار ہو رہی ہیں۔ اس لئے ضروری ہے کہ ریلوے ٹریکس کی مرمت پر توجہ دی جائے۔(صبغہ‘ اسلامیہ کالج کوپر روڈ‘ لاہور)