امریکی و یورپی سٹاک مارکیٹس اضافے پر بند

امریکی و یورپی سٹاک مارکیٹس اضافے پر بند ہوئیں۔نیویارک کا ڈوو جونز انڈسٹریل ایوریج انڈیکس 0.1 فیصد بڑھ کر 26680.87 پوائنٹ پر بند ہوا۔ایس اینڈ پی 500 انڈیکس 0.8 فیصد بڑھ کر 3251.84 پوائنٹ جبکہ نصدق کمپوزٹ انڈیکس 2.5 فیصد اضافے کے ساتھ 10767.09 پوائنٹ پر بند ہوا۔اس سے قبل لندن کا ایف ٹی ایس ای 100 انڈیکس 0.5 فیصد گر کر 6261.52 پوائنٹ، فرینکفرٹ کا ڈی اے ایکس 30 انڈیکس 1 فیصد بڑھ کر 13046.92 پوائنٹ، پیرس کا سی اے سی 40 انڈیکس 0.5 فیصد اضافے کے ساتھ 5093.18 پوائنٹ جبکہ یورو سٹاکس 50 انڈیکس 0.7 فیصد بڑھ کر 3388.34 پوائنٹ پر بندہوا۔