پی ٹی اے کی جانب سے ٹک ٹاک کوآخری وارننگ ، بیگوپر پابندی عائد
ویب ڈیسک : پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی نے سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کوحتمی وارننگ جاری کردی، غیر اخلاقی مواد دکھانے پرلائیوسٹریمنگ ایپ بیگو پربھی فوری پابندی عائد کردی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیو نیکشن اتھارٹی کا بیگو اور ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی موادکے خلاف ایکشن ، پی ٹی اے نے معروف سوشل میڈ یا ایپ ٹک ٹاک کو آخری وارننگ جاری کردی جبکہ ، لائیوسٹریمنگ ایپ ’بیگو‘ کو پاکستان میں بند کردیا گیا ہے۔ پی ٹی اے کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا کہ پاکستانی معاشرے کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے بے شمار افراد کی جانب سے فحش،غیر اخلاقی اور نا مناسب ویڈیوز دکھانے پر شکایات درج کرائی گئی ہیں ،تاہم وارننگ پر ٹک ٹاک کی جانب سے تحریری جو اب تسلی بخش نہیں ہے۔
پی ٹی اے نے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ٹک ٹاک سوشل میڈیا نیٹ ورک سے تمام غیراخلاقی ویڈیوز ہٹائی جائیں اور ٹک ٹاک پر آئندہ ایسی ویڈیوز اپ لوڈ نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی جائے۔ پی ٹی اے نے لائیو سٹریمنگ ایپ بیگو پربھی فوری طور پر پابندی لگا دی، بیگو کو غیر اخلاقی مواد نشر کرنے کے باعث بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جبکہ ٹک ٹاک کو فوری طور پر فحش اور غیر اخلاقی ویڈیوز کو بند کرنے کی وارننگ دی ہے ۔