جنوبی کوریا میں 10 مزید امریکی فوجیوں اور اہل خانہ میں نوول کروناوائرس کی تشخیص
سیئول(شِنہوا ) 10 مزیر امریکی فوجیوں اور ان کے اہل خانہ کے اراکین کے نوول کروناوائرس ٹیسٹ کے نتیجے مثبت آئے ہیں جس سے درآمدی کیسز سے متعلق خدشات میں اضافہ ہوا ہے۔ یہ بات امریکی فورسز کوریا( یو ایس ایف کے) نے پیر کے روز کہی۔یو ایس ایف کے نے ایک بیان میں کہا کہ 12 سے 15 جولائی کے درمیان جنوبی کوریا پہنچنے والے یو ایس ایف کے کے 6 سروس ممبران اور 4 انحصار کندگان میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔5 سروس ممبران اور 4 انحصار کندگان 12 ، 14 اور 15 جولائی کو امریکی حکومت کی خصوصی پروازوں کے ذریعے امریکہ سے اوسان ہوائی اڈے پر پہنچے۔ اوسان ہوائی اڈہ سیئول سے 70 کلومیٹر جنوب میں پھیونگتھیک میں واقع ہے1 سروس ممبر 13 جولائی کو ایک تجارتی پرواز کے ذریعے امریکہ سے سیئول کے مغرب میں انچیون بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچا۔یو ایس ایف کے نے یہ بھی کہا کہ 2 افراد میں معمولی علامات ظاہر ہوئیں جبکہ 4 میں بعد ازاں علامات ظاہر ہوئیںجنوبی کوریا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نوول کروناوائرس کے 26 مزید کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے انفیکشن کی کل تعداد 13 ہزار 771 ہو گئی ہے۔نئے کیسز میں سے 22 بیرون ملک سے درآمد شدہ ہیں جن کی مجموعی تعداد 2 ہزار 67 ہو گئی ہے ان میں 25 دنوں سے متواتر دوہرے ہندسوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔