خانیوال میںغیر قانونی منی پٹرول پمپ کھل گئے محکمہ سول ڈیفنس نے چپ سادھ لی
خانیوال (نمائندہ نوائے وقت) خانیوال شہر اور گردونواح کے علاقوں میں دکانوں پر پٹرول کی سرعام مہنگے داموں فروحت جاری حفاظتی اقدامات نہ ہونے سے بڑے سانحہ رونما ہوسکتا ہے جگہ جگہ غیر قانونی منی پٹرول پمپ اور تیل ایجنسیوں کی اس قدر بھرمار ہوچکی ہے جو کئی سالوں سے قائم ہیں اور بڑی دلیری سے اپنا خطرناک کاروبار کررہے ہیں محکمہ سول ڈیفنس کو متعدد بار اس صورتحال سے آگاہ کرنے کے باوجود ان کے خلاف کارروائی عمل میں نہ لانا بہت بڑا سوالیہ نشان بن چکی ہے۔