سیر وتفریح کے خاطر ہاکس بے جانے والے دو نوجوان سمندر کی تیز لہروں کے نذر ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق حادثہ ہاکس بے سے متصل ٹرٹل بیچ کے قریب پیش آیا، جہاں کراچی سے تعلق رکھنے والے تین نوجوان پانی کی تیز لہروں کے باعث ڈوبے،واقعہ کی اطلاع ملنے پر ایدھی کے غوطہ خوروں نے ڈوبنے والوں کی تلاش کا کام شروع کیا۔تھوڑی دیر بعد سمندر نے دو لاشیں اگل دی جبکہ ایک نوجوان کو بے ہوشی کی حالت میں ایدھی کے غوطہ خوروں نے نکال لیا۔ریسکیو ٹیم کے مطابق ڈوبنے والے تینوں نوجوانوں کا تعلق کراچی سے ہے، جاں بحق ہونے والوں کی شناخت عبدالباسط اور عرفان جبکہ بے ہوش نوجوان کی شناخت حماد کے نام سے کی گئی ۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024