پی ایس پی کا جلسہ آج ہوگا
کراچی (نوائے وقت نیوز ) پاک سر زمین پارٹی آج باغ جناح گرانڈ میں بھر پور طاقت کا مظاہرہ کرے گی یہ جلسہ کراچی کی حالیہ تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ثابت ہوگا، جس کے لئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، جلسہ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، اس سلسلے میں باغ جناح گرانڈ میں 120 فٹ لمبا، 30 فٹ چوڑا اور 20 فٹ اونچا بلند اسٹیج بنایا گیا ہے، جلسے گاہ میں ہزاروں کی تعداد میں کرسیاں لگ گئیں اور مزید ہزاروں کرسیاں لگائی جارہی ہیں.شہر کراچی کی اہم شاہراہوں، چوراہوں، پلوں، بلند عمارتوں کو برقی قمقموں، پینا فلیکس اسکرین بورڈ سے سجایا گیا ہے۔