ایک ہفتے میں سٹاک مارکیٹ میں مندا انڈیکس میں 3.6 فیصد کمی
کراچی(آن لائن) قومی معیشت کا برا حال ہے، صورتحال قابو میں نہیں آ رہی، کاروباری ہفتے کے دوران سٹاک مارکیٹ کے انڈیکس میں 3 اعشاریہ 6 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، ڈالر کی قیمت 160 روپے سے تجاوز کرگئی۔ایک ہفتے کے دوران سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا، مارکیٹ 1213 پوائنٹس کمی کے بعد 32 ہزار 458 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی جس کے باعث سرمایا کاروں کے 230 ارب روپے ڈوب گئے۔