ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں 2 اگست 2019 تک توسیع
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا ہے کہ ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں 2 اگست 2019 تک توسیع کی گئی ہے ٹیکس ریٹرن جمع کرانے میں توسیع کا فائدہ اٹھایا جائے، میں چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ 500 اسکوائر یارڈز سے زاید کے گھر میں رہنے والے پر ٹیکس ریٹرن لازم ہے، بڑے مکان میں رہنے والوں کو ٹیکس دینا پڑے گا۔ 1000 سی سی سے بڑی گاڑی رکھنے والے پر بھی ٹیکس ریٹرن لازم ہے۔