اسلام آباد میں سول اپیلیٹ ماڈل کورٹ کے بعد سول مجسٹریٹ عدالت قائم
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت)انصاف کی تیز تر فراہمی کا سلسلہ جاری،اسلام آباد میں سول اپیلیٹ ماڈل کورٹ کے بعد سول مجسٹریٹ عدالت قائم کر دی گئی ،سول جج شائستہ خان کنڈی کی عدالت کو سول مجسٹریٹ عدالت کا درجہ دے دیا گیا ،جج ویڈیو سکینڈل کے ملزم میاں طارق کا کیس بھی شائستہ خان کنڈی کی عدالت میں زیر سماعت ہے ،وفاقی دارالحکومت میں سول اپیلیٹ کورٹ پہلے ہی قائم ہو چکی ہے ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جاوید اقبال سپرا کی عدالت سول اپیلیٹ ماڈل کورٹ کا درجہ رکھتی ہے،سول اپیلٹ کورٹ، مجسٹریٹ عدالت بھی ماڈل کورٹ کی طرح روزانہ کی رپورٹ پیش کریں گی۔ سول اپیلٹ کورٹ ڈی جی مانیٹرنگ سیل ماڈل کورٹس سہیل ناصر کے پاس رپورٹ پیش کریں گی ،ڈی جی مانیٹرنگ سیل روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ آگے چیف جسٹس آف پاکستان کو پیش کرتے ہیں۔