عام آدمی کو انصاف فراہم کر نا اولین تر جیح ہے، سید طا ہر شہباز
اسلا م آباد( خبر نگار) وفاقی محتسب سید طا ہر شہباز نے کہا ہے کہ عام آدمی کو انصاف فراہم کر نا ہما ری بنیا دی ذمہ داری اور اولین تر جیح ہے۔ وفاقی اداروں میں بد انتظامی کے ذمہ داران کے خلاف تا دیبی کا رروائی کی جانی چاہئیے۔ انہوں نے اپنے تفتیشی افسران کو ہدایت کی کہ بد انتظامی اور تا خیر کے ذمہ داران کے خلاف تا دیبی کا رروائی تجویز کر یں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی محتسب میں مو صول ہو نے والی شکا یات میںاضا فہ وفاقی محتسب پر اعتماد کا مظہر ہے۔ وفا قی محتسب کے فیصلوں پر عملد رآمد میں کافی بہتر ی آئی ہے۔ وفاقی محتسب نے ان خیا لا ت کا اظہار گز شتہ روز وفاقی محتسب سیکر ٹر یٹ کے افسران کے ایک اجلا س کے دوران کیا۔سید طا ہر شہباز کی صدارت میں ہو نے والے اس اجلا س میں وفا قی محتسب کے سیکرٹر ی ڈاکٹر جمال نا صر سمیت اعلی افسران نے شر کت کی۔اجلا س میں وفاقی محتسب سیکر ٹر یٹ میں جنوری سے جون 2019 ء کی ششما ہی کے دوران افسران کی کا رکر دگی ، عملد رآمد کی صورتحال ، تفتیشی افسران کو درپیش مسا ئل سمیت تمام معاملات کا جا ئز ہ لیا گیا۔اجلا س میں سینئرایڈوائزرز اعجاز احمد قر یشی اور شا ہد اللہ بیگ نے کا رکر دگی اور عملد رآمد کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ وفاقی محتسب نے شکا یت کنند گان کو جلد ریلیف فراہم کر نے کیلئے تمام افسران سے تجا ویز بھی طلب کیں اور ان پرسیر حاصل گفتگو کی۔ اس موقع پر اپنے خطاب کے دوران وفاقی محتسب سید طاہر شہباز نے کہا کہ درخواست گزاران کی شکا یات کا ازالہ اور ان کو فوری انصاف کی فراہمی ہماری اولین تر جیح ہو نی چا ہئیے ۔ انہوں نے اپنے تفتیشی افسران کو ہدا یت کی کہ آئندہ جو ادارہ بد انتظامی اور تاخیر کا مر تکب ہو، اس کے ذمہ داران کے خلاف تا دیبی کارروائی تجویز کی جا ئے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی محتسب میں شکایات میں اضا فہ سے یہ بات عیاں ہے کہ وفاقی محتسب کے دفتر پر عام لوگوں کے اعتماد میںاضا فہ ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ وفا قی محتسب کے فیصلوں پر عملد رآمد کے حوالے سے کا فی بہتر ی ہو ئی ہے، جو بہت ہی خو ش آئند ہے۔ وفاقی محتسب نے اپنے افسران کو ہدایت کی کہ وہ شکا یت کنند گان کو ریلیف اور سہولیات فراہم کرنے پر اپنی تمام تر تو جہ مر کوز رکھیں۔