امید ہے طالبان کے ساتھ مذاکرات کے اگلے دور میں پیش رفت ہوگی: زلمے خلیل زاد
نیویارک(نیٹ نیوز) امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے طالبان کے ساتھ مذاکرات کے نئے دور کا عندیہ دیدیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں زلمے خلیل زاد نے کہا امید ہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کے اگلے دور میں مزید پیش رفت ہوگی۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں انہوں نے بتایا گزشتہ روز انہوں نے واشنگٹن میں جرمن اور بھارتی سفیروں اور ازبکستان کے وزیرخارجہ سے ملاقات کی جس میں افغان امن عمل پر گفتگو ہوئی۔ زلمے خلیل زاد نے کہا ایک اور امن مشن کیلئے تیار ہو جائیں۔ امید ہے کہ طالبان کے ساتھ اگلے دور میں مزید پیش رفت ہوگی۔