اسلام دوسروں کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کی تعلیم و ترغیب دیتا ہے ،نعیم انصاری
کراچی (این این آئی)تحریک منہاج القرآن کراچی کے صدر علامہ نعیم انصاری نے کہا ہے کہ اسلام آفاقی دین ہے جس کا محور و مرکز امن،محبت،سلامتی اور انسانیت کی خدمت ہے ۔اسلام دوسروں کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کی تعلیم و ترغیب دیتا ہے۔جو دوسروں کی تکلیف دور کرتا ہے اللہ تعالیٰ اس کی مشکلیں حل کرتا ہے۔یہی وجہ ہے منہاج ویلفیئر فائونڈیشن کے رضا کار اسلام کی سر بلندی ،انسانیت کی خدمت،فلاح و بہبود میں مصروف عمل ہیں ۔