ممتاز شعراء کے انتقال پر بزمِ شعر و سخن کا اظہارِ تعزیت
کراچی (اسٹاف رپورٹر) بزمِ شعر و سخن کا ایک اہم اجلاس بزم کے صدر شیخ طارق جمیل کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر تمام اراکینِ بزمِ شعر و سخن نے ممتاز شاعر و نغمہ نگار حمایت علی شاعر اور لیاقت علی عاصم کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔