سی ڈی اے ، ایک ہی شعبہ میں تین سال سے تعینات افسران کی تبدیلی کا فیصلہ
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت)سی ڈی اے نے ایک ہی شعبہ میں تین سال سے زائد تعینات افسران و ملازمین کو تبدیل کرنیکا فیصلہ کیا ہے ۔ اس ضمن میں متعلقہ شعبوں کو تین سال سے زائد ایک ہی پوسٹ پر تعینات افسران و ملازمین کی لسٹیں تیار کر نے کی ہدایت کی ہے تاکہ ان کو دیگر شعبوں میں تعینات کیا جا سکے۔ روٹیشن پالیسی پر عمل درآمد سے جہاں ملازمین و افسران کی استعداد کار میں بہتر ی آئے گی وہاں سروس ڈیلیوری میں بہتری اور ادارے کی کارکردگی کو بہتر بنانے میںمعاون ثابت ہو گی ۔واضح رہے کہ سی ڈی اے کے مختلف شعبوں میں بعض افسران و ملازمین تین سال تعیناتی کا عرصہ گذرنے کے باوجود ٹرانسفر نہیں کیے گئے۔ روٹیشن پالیسی پر عدم عمل درآمد کی وجہ سے گورننس اور سروس ڈیلیوری میں مسائل کا سامنا درپیش تھا۔ مختلف شعبوں بشمول ہیومین ریسورس ڈائریکٹوریٹ ، اسٹیٹ مینجمنٹ ون ، اسٹیٹ مینجمنٹ ٹو، لینڈ و بحالیات ڈائریکٹوریٹ اور دیگر شعبوں میں عرصہ دراز سے تعینات ملازمین کی تبدیلی دیگر شعبوں میں نہیں کی گئی ۔