ارم زبیر کی سالگرہ کے موقع پر پارٹی کا اہتمام
اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) ترنول میں نوناری میڈیا سیل کے ہیڈ آفس میں فنانس سیکرٹری ارم زبیر کی سالگرہ پارٹی کی تقریب ہوئی جس میں چیئرمین سرفرازگجر ، وائس چیئرمین شوکت محمود ، جنرل سیکرٹری اسحاق بھٹی ، ترجمان واصف علی یار، حافظ شیر افضل، رانا ذوالفقار، اختر شہزاد اور افتخار سیواب علاوہ دیگر سنیئر صحافیوں اور ممبران نے شرکت کی۔کیک کاٹا گیا اور ممبران نے اس موقع پر فنانس سیکرٹری ارم زبیر کو تحائف پیش کیے۔ اسی موقع پر نوناری میڈیا سیل کے چیئرمین سرفرازگجر نے کہا ہم ہر خوشی غمی میں اپنے صحافی ساتھیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔نوناری میڈیا سیل ایک صحافی بھائیوں کا ویلفیئر ادارہ ہے۔جو تمام صحا فیوں کی خد مت اور فلاح و بہبود میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اور ہمیشہ کر تا رہے گا ۔