مثالی پبلک سکول مری کا شاندار نتیجہ
اسلام آباد(نیوزرپورٹر) مثالی پبلک سکول مری کا شاندار نتیجہ میٹرک 2019 ء کے سالانہ امتحانات میں سکول کے طالبعلم محمد اویس نے 1037 نمبر لے کر تحصیل مری میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ معین مشتاق نے 1023 نمبر لے کر دوسری اور محمد فواد نواز نے 1017 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سکول کے تمام 75 طلباء کا نتیجہ شاندار رہا کسی بھی طالبعلم نے 800 سے کم نمبر نہیں لئے ۔