آل کراچی شہید عبدالخالق بلوچ یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ
کراچی ( اسپورٹس رپورٹر) کراچی ( اسپورٹس رپورٹر) آل کراچی شہید عبدالخالق بلوچ یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ 2019 گبول پارک زیراہتمام بابل اسپورٹس فٹبال کلب نوالین لیاری کراچی میں بروزجمعہ20 جولائی کوشاندار افتتاحی میچ ڈسٹرکٹ ساؤتھ اور ڈسٹرکٹ ویسٹ کے درمیان ہوا جو کہ 2-2 گول سے برابر ہوا۔ٹورنا منٹ کا افتتاح مہمان خصوصی محترم جناب سینیٹر یوسف بلوچ نے فٹبال کو کک لگا کر ٹورنا منٹ کا باقاعدہ شاندار افتتاح کیا ان کے ہمراہ ہمارے گوادر سے آئے مہمان میر اشرف کلمتی ،میر راشد کلمتی ،منیر بانا،ڈپٹی ڈاریکٹر گوادر پورٹ اتھارٹی کیپٹن حنیف ملیر ،محمد فہیم چیئر مین یوسی 16 صدر ٹاؤن سندھ فٹبال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری رحیم بخش بلوچ ،فتح محمد بلوچ ،ظفراقبال بلوچ،مراد بلوچ،اعجاز کارا ،بابو کریم بخش ،بشیر احمد،عباس بلوچ ،گلزار احمد،اخلاق احمد اور ابراہیم گلاب ، اس میچ کو ریفری بشیر احمد نے سپروائز کیا۔ ڈپٹی ریفری آصف اورغلام اکبر میچ کمشنرابوبکر واجو ،عابد بلوچ تھے۔