علامہ منیر احمد یوسفی عظیم علمی ‘روحانی شخصیت تھے:شاداب رضا
لاہور ( سپیشل رپورٹر) پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنماء محمد شاداب رضا نقشبندی ، صوبہ پنجاب کے صدر ڈاکٹر حافظ محمد شاہد حسین،جنرل سیکرٹری پنجاب ذاہد حبیب قادری،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری عمران مصطفی کھوکھر،ضلعی صدر شر یف الدین قذافی نے کہا ہے کہ حضرت علامہ منیر احمد یوسفی عالمِ اسلام کی عظیم علمی ورروحانی شخصیت تھے ،آپ صوفی، ولیئِ کامل،محقق،مد بّر اور عظیم مذہبی سکالر تھے ،آپ نے ساری زندگی قران وسنت کی تعلیمات کے پرچاراور خدمتِ اسلام میںگزاری ،ایسی شخصیات صدیوں بعد پید اہوتی ہیں ،عالمِ اسلام ایک عظیم مفکّر سے محروم ہوگیا ان خیالات کا اظہار انھوں نے ان کے انتقال پر اظہارِ افسوس اورشدیددکھ کااظہار کرتے ہوئے کیا ۔