آئل ٹینکر کشیدگی ، ٹرمپ اور فرانسیسی صدر کے مابین ٹیلی فونک گفتگو
پیرس (اے پی پی) امریکی صدرٹرمپ نے اپنے فرانسیسی ہم منصب ایمانوئل مائیکروں سے ٹیلیفونک گفتگو میں ایران اور آئل ٹینکر کشیدگی کے معاملے پر بات چیت کی ہے۔دونوں رہنماؤں نے ایران کے جوہری پروگرام پر گفتگو کی۔ فرانسیسی صدر کی کوشش ہے کہ ایران اور عالمی طاقتوں کے مابین طے پانے والی تاریخی جوہری ڈیل کو بچا لیا جائے۔