رمضان شوگر ملز کیس: حمزہ کو پیش کرنے کا حکم، زلزلہ زدگان کے پیسے کھانا مردار جیسا خبر سے ملک بدنام ہوا: شہبازشریف
لاہور( اپنے نامہ نگار سے) احتساب عدالت میںرمضان شوگر ملز کیس کی سماعت ہوئی۔ نیب نے حمزہ شہباز کو عدالت میں پیش نہ کیا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر حمزہ کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ شہباز شریف عدالت میں پیش ہوئے۔حمزہ شہباز کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ نیب نے جان بوجھ کر حمزہ کو پیش نہیں کیا اور عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی جبکہ شہباز شریف نے عدالت میں بیان دیا کہ میں قانون کا احترام کرتا ہوں کمر درد کی وجہ سے پیش نہیں ہو پاتا۔حمزہ شہباز کو نیب نے پیش کرنا تھا اسکے علاوہ اجازت دیں کچھ بات کرنا چاہتا ہوں شہباز شریف نے عدالت کو بتایا کہ آشیانہ اور آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں گرفتار کیا گیا میں قانون کا پابند شہری ہوں میرے خلاف زلزہ زدگان کے پیسے کھانے کی سٹوری چھپوائی گئی اس طرح سے پاکستان کو پوری دنیا میں بدنام کیا گیا خدانخواستہ اگر میرے خلاف آدھے دھیلے کی کرپشن ہوتی تو ڈیلی میل میں سٹوری چھپوانے کی کیا ضرورت تھی۔ تمام خیانت نصر نے کی میرے دور میں اسکے خاندان کے افراد گرفتار ہوئے جب تک ملزموں سے آخری پیسہ وصول نہ کر لیا گیا بلکہ عدالتی اجازت کے ساتھ ملزموں کی جائیدادیں قرق کیں نیب کہاں تھی جب نصر نے یہ کام کیا یہ نیک کام اس خادم نے کیا اگر اس کیس میں حقیقت تھی تو ٓپکے سامنے لیکر آتے ڈیلی میل میں خبر چھپوانے کی کیا ضرورت تھی۔ زلزلہ زدگان کے پیسے کھانا مردے کا گوشت کھانا ہے ۔ نوید اکرام نے کرپشن کی تو ہماری حکومت میں اسے اور بیٹے کو گرفتار کیا گیا . نوید اکرام نے خاندان کی جن خواتین کے نام پر جائیدادیں وہ بھی گرفتار ہوئیں . مجھے تکلیف ہوتی ہے کہ خواتین گرفتار ہوئیں جب نوید اکرام ایرا میں تھا اس وقت نیب کہاں تھا .میں نے ملک کی خاطر کارروائی کی . عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ اپنے کیس پر بات کریں جس پر شہباز شریف نے کہا کہ میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ اگر میں نے خیانت کی ہوتی تو کیس عدالت میں آتا۔سماعت یکم اگست تک ملتوی کر دی گئی۔