اغیار کو خوش کرنے کیلئے حافظ سعید کی گرفتاری قابل افسوس ہے‘ قاری عزیر
لاہور (پ ر) معروف مذہبی سکالر قاری عزیر نے کہا ہے کہ قادیانی اسلام اور پاکستان کے سخت دشمن ہیں اور جب بھی انہیں موقع ملتا ہے یہ نقصان پہنچانے سے باز نہیں آتے۔ انہوں نے کہا کہ شکور قادیانی کی ٹرمپ سے ملاقات گہری سازش ہے جس کی ہم سخت مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے حافظ سعید کی گرفتاری پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک محب وطن پاکستانی سے اغیار کو خوش کرنے کیلئے اس طرح کا سلوک قابل افسوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے اور حافظ سعید کو فوری رہا کیا جائے۔