حکومت چند ماہ کی مہمان‘ ازخود ختم ہوجائے گی:خالد جوئیہ
کاہنہ (نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے رہنماء محمد خالد جو ئیہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت ایک خاتون سے خوف زادہ کیوں ہیں کیونکہ وہ حکومت کی ناقص پالیسیوں اور بے گناہوں کیخلاف جھوٹے مقدمات درج کر وانے پر حکومت کا کچا چٹھہ کھول رہی ہے جس کی وجہ سے حکومت کا گراف دن بدن زیرو پوائنٹ پر آچکا ہے تحریک انصاف کی حکومت چند ماہ کی مہمان ہے وہ خود ہی گھر چلی جائے گئی اپوزیشن جماعتیں حکومت کی ناقص پالیسیوں اور غیر ملکی اربوں روپے کے قر ضوں پر پردہ نہیں ڈال سکتی۔