مریم صفدر نواز شریف کی رہائی کیلئے میدان میں نکل پڑی ہیں:رانامحمد طارق
رائے ونڈ (نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے ایم پی اے کرنل(ر) رانامحمد طارق نے کہا کہ جعلی ٹرسٹ ڈیڈ بارے نیب کی درخواست مسترد کردی گئی ہے ، اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ آنے تک کارروائی نہیں کی جا سکتی اور نہ ہی اپیل کا فیصلہ آنے تک جعلی ٹرسٹ ڈیڈ کی سماعت ہوسکتی ہے، انہوں نے کہا کہ مریم نواز ووٹ کو عزت دو کے نعرے کے ساتھ نواز شریف کی رہائی کے لیے نکل پڑی ہیں، عوام سلیکٹڈ وزیراعظم اور اس کی جعلی حکومت کو مدت پوری نہیں کرنے دیں گے،رانا محمد طارق نے کہا کہ حکومت نے عوام کے لئے جینا مشکل کر دیا ہے اب تو موت بھی مہنگی ہوگئی ہے،وزیراعظم پھر بھی کہتے ہیں گھبرانا نہیں ڈھنڈورا پیٹا گیا کہ قوم ٹیکس نہیں دیتی غریب تو ہر چیز پر ٹیکس دیتا ہے، حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں ہوں گے، 25 جولائی کو یوم سیاہ منایا جائے گا، نواز شریف کے سپاہی شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری حکومتی دہشت گردی ہے ،حکومتی اوچھے ہتھکنڈے مسلم لیگ نون کو کسی صورت ختم نہیں کرسکتے ،مسلم لیگ نون آمر مشرف کی آمریت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور اب سلیکٹڈ حکومت کی انتقامی کارروائیوں کے سامنے بھی ڈٹ کر کھڑے ہیں۔