کلبھوشن کو فوری پھانی دی جائے: عبدالصمد شکوری
لاہور (پ ر) ڈاکٹر عبدالصمد شکوری نے کہا ہے کہ دہشت گرد کلبھوشن کو جلد سے جلد پھانسی دی جائے۔ عالمی عدالت میں بھی پاکستان کو انصاف ملا اب پاکستانی اعلیٰ حکام کس کا انتظار کر رہے ہیں۔ مسلمانوں کا کشمیر میں کیا بھارت میں بھی برا حال کر رکھا ہے جس مرضی مسلمانوں کو پکڑ کر جے ماتا اور گائے کا پیشاب پلایا جا رہا ہے۔ ہر روز مسلمانوں کو گائے کا گوشت فروخت کرنے کا الزام لگا کر تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ایک مسلمان خاتون کو درخت کے ساتھ الٹا لگا کر تشدد کرتے رہے مگر کوئی بچانے نہ آیا یہ ہندو بنیا ہے یہ باتوں سے نہیں مانتے۔ کلبھوشن یادیو کیس میں بھارت کو بدترین ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔