نیب کی درخواست پر وزارت داخلہ نے سینیٹر اسحاق ڈار کے ریڈ وارنٹ کے اجراء کی منظوری دے دی ہے. وزارت داخلہ کی ہدایت پر ایف آئی اے نے سینیٹر اسحاق ڈار کی گرفتاری کیلئے انٹرپول کو خط لکھ دیا ہے. سیکرٹری داخلہ کی منظوری کے بعد ایف آئی اے نے اسحاق ڈار کی گرفتاری کا کیس انٹرپول کو ارسال کیا ہے. ایف آئی اے نے انٹرپول کو اسحاق ڈار کی برطانیہ سے گرفتاری میں مدد کی درخواست کی ہے، انٹرپول کے سیکرٹری جنرل کے فرانس میں واقع دفتر کو اسحاق ڈار کی گرفتاری کا ریفرنس ارسال کیا گیا ہے، انٹرپول کو بجھوائے گئے خط کے ساتھ اسحاق ڈار کو احتساب عدالت کی طرف سے اشتہاری قرار دینے سمیت ان کے دائمی وارنٹ گرفتاری اور اثاثہ جات ریفرنس کی تفصیلات منسلک بھی ہیں۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024