کرپشن کا ناسور ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کر رہا ہے، ملکی بقا، کیلئے سیاست میں آئے ہیں: حافظ خالدو لید
لاہور( )ملی مسلم لیگ کے حمایت یافتہ اللہ اکبر تحریک کے نامزد امیدوار حافظ خالدو لید نے کہا ہے کہ کرپشن کا ناسور ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کر رہا ہے۔ ملکی بقا، استحکام اور خدمت انسانیت کیلئے میدان سیاست میں آئے ہیں۔ سابق حکمرانوں نے پاکستان کا وقار مجروح کیااوراس بے وفائی کے نتیجے میں نااہل ہو گئے۔ کرسی کی جیت کا مطلب پاکستان کو اسکے اصل وارثوں کو حوالے کرنا ہے۔ملی مسلم لیگ پی پی 167 میں رہائش پذیر لوگوں کے مسائل حل کرے گی۔ 25 جولائی کو عوام دیانت داروں اور نظریہ پاکستان کے محافظ ملی مسلم لیگ کے اُمیداورں کو کامیاب کروائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹاﺅن شپ میں ڈور ٹو ڈور مہم کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ سیاست میں بہت زیادہ اصلاح کی ضرورت ہے۔ ہم لوگوں کو بتانے آئے ہیں کہ سیاست کا مطلب کرسی یا اقتدار کا لالچ نہیں بلکہ سیاست کا مطلب ایک معاشرے کی تشکیل ہے۔ سیاست انبیاءکا کام ہے جس کا مرکز منبر و مخراب ہے،رسول اللہ ﷺنے مسجد نبوی کو سیاست کا مرکز بنایا جہاں سے تمام فیصلے ہوتے تھے۔ حافظ خالد ولید نے کہاکہ ملی مسلم لیگ خدمت انسانیت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔ پاکستانی عوام پچیس جولائی کو کرسی پر مہر لگا کر اسلامی نظریاتی سیاست کے نفاذ کو آسان بنائیں۔ پاکستان امت مسلمہ کی رہنمائی کے لیے بنا ہے۔ ملی مسلم لیگ کو ایوان تک پہنچائیں تاکہ ملک و ملت کی بہتر خدمت کرنے والے اپنے مقصد میں کامیاب ہوسکیں۔ چوروں اور لٹیروں کا احتساب بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا طرز سیاست مختلف ہو گا جس میں عوام سے کئے گئے وعدے پورے کئے جائیں گے۔ ہمارا ٹارگٹ فتح ہے جبکہ25جولائی کو عوام ہمارے حق میں فیصلہ دے گی۔میدان خالی چھوڑنے،بیٹھنے کی بجائے مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ پی پی 167 میںڈور ٹو ڈور مہم چلا رہے ہیں اور لوگوں کو انسانی خدمت کی سیاست کا فلسفہ سمجھا رہے ہیں ۔۔ہم لوٹ مار ،دھوکہ دہی کی سیاست کرنے نہیں آئے بلکہ غریبوں کو ان کے حقوق دلوانے آئے ہیں،آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے شکنجوں سے نکال کر پاکستان کو خود مختار ملک بنانا چاہتے ہیں،ہمیں قوم کا اعتماد حاصل ہے۔