سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ عمران خان طالب علمی کے زمانے میں نالائق اور نکھٹو تھے ٹیکسلا میں کارنر میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے مخالفین پر خوب طنز کے نشترچلائے ، جعلی ڈگریاں اور پارٹیاں بدلنے کا طعنہ بھی دیدیا۔انہوں نے کہاکہ جس امیدوار کو بلے کے نشان پر کھڑا کیا جا رہا اس کو تو ساری عمر پارٹیاں تبدیل کرنے میں گزاری ہے،یہ جنرل ضیا الحق کے دور میں میرے ساتھ نیچے ایم پی اے آیا تھا،بے نظیر بھٹو آئی تو ان کے ساتھ شامل ہوگیا۔چوہدر نثار کاکہناتھا کہ عمران خان اور میں سکول کے زمانے سے ہم دوست ہیں، بالکل نالائق اور نکھٹو طالب ہوتے تھے جب امتحان سر پر آتا تھا تو یہ اپنے ابو اورامی کو لے کر ماسٹر کے پاس حاضر ہوتے تھے۔ ان کے ابو اور امی منتیں کرتے تھے کہ اس کو اس سال پاس کردو آئندہ انشا اللہ یہ بہت اچھی کارکردگی دکھائے گا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38