پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹرعاصم حسین نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو نے اس مرتبہ مساوات کی بات کی ہے،ایک مرتبہ پھرسندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہوگی،مجبوری کے تحت الیکشن کے وقت بیرون ملک جا رہا ہوں۔ڈاکٹرعاصم حسین اور دیگر ملزمان کےخلاف 17ارب روپے کے کرپشن ریفرنس کی سماعت کراچی کی عدالت میں ہوئی جس میں وہ پیش ہوئے۔اس موقع پر سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا میں سمجھتا ہو ں کہ الیکشن وقت پر ہی ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن میں دھاندلی کے امکانات بہت کم ہیں، میں اپنے اور اہلیہ کے علاج کے لیے بیرون ملک جارہا ہوں۔ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ میں مجبوری کے تحت الیکشن کے وقت بیرون ملک جا رہا ہوں۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024