فیصل آباد:قومی وصوبائی اسمبلی سے آزاد امیدور محمداحمد مغل نےخود کو گولی مارکر زندگی کا خاتمہ کرلیا
تاندلیانوالہ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 103 اور پی پی 103 کے آزاد امیدوار مرزا محمد احمد مغل نے الیکشن میں بیٹوں کی جانب سے حمایت نہ ملنے پر خودکشی کرلی۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے تاندلیانوالہ سے این اے 103اور پی پی 103 سے پک اپ کے نشان پر آزاد امیدوار مرزا محمد احمد مغل الیکشن لڑ رہے تھے ، الیکشن میں بیٹوں کی جانب سے حمایت نہ کرنے پر دلبرداشتہ ہو کر خود کشی کر لی ،مراز محمد احمد کے بیٹے ( ن ) لیگ کے امیدوار کی حمایت کررہے تھے ،گذشتہ رات مرزا محمد احمد کا اپنے بیٹوں سے جھگڑا ہوا جس کے بعد مرزا محمد احمد نے ویڈیوپیغام جاری کیا جس میں اس نے اپنے دوبیٹوں کو اپنی موت کا ذمہ دار قراردیا،مرزا محمد احمد مغل نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ خودکشی حرام ہے لیکن میرا اللہ مجھے معاف کرے گا، میں الیکشن لڑرہا ہوں لیکن میرے بچے ووٹرزسے کہتے ہیں انہیں ووٹ نہیں دیں ۔مرزا محمد احمد مغل کی وفات کے بعد حلقہ این اے 103 اور پی پی 103سے انتخابات ملتوی ہونے کا امکان ہے۔ادھر عام انتخابات 2018 کے لئے تمام بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل ہوگئی، ملک بھر کےلئے قومی اور صوبائی اسمبلی کے لئے 21 کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپے گئے۔