مسلم لیگ ن کے ترقی کے دعوے مصنوعی ثابت ہوئے: نورین سلیم
لاہور (خبر نگار) پیپلز پارٹی کی لاہور کے صوبائی حلقہ پی پی 146کی امیدوار نورین سلیم کی ڈور ٹو دور مہم جاری ہے اس حوالے سے انہوں نے اندرون شہر کے ووٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ( ن) لیگ کی حکومت کے مصنوعی ترقی کے جھوٹے دعوے وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ اب عوام کے سامنے آرہے ہیں نہ جانے انہوں نے کون سے ملک اور کون سے شہر میں گیارہ ہزار میگاواٹ بجلی کا اضافہ کیا ہے جو دوربین سے بھی دکھائی نہیں دے رہے۔ (ن) لیگ نے ہمیشہ عوام سے جھوٹے وعدے ہی کئے ہیں اس جماعت نے دوران حکومت اپنا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا یہ لوگ پانچ سال تک قوم سے وعدے کرتے رہے لیکن انہوں نے ایک بھی وعدہ پورا نہ کیا ان کی وجہ سے ملک میں پانی و بجلی نہیں عوام سخت پریشان ہیں پانی کی عدم فراہمی سے زراعت کو بھی خطرات لا حق ہو گئے ہیں۔