چیف جسٹس سے نوٹس لینے کی اپیل
مکرمی! میں آپ کے م¶قر اخبار کی وساطت سے ایک اہم مسئلہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس کے گوش گزار کرنا چاہتا ہوں۔ حافظ آباد کے نواحی علاقہ ادو کی میں انچارج سی ٹی ڈی انسپکٹر نے شہریوں کو بلیک میل کر کے جھوٹے مقدمات درج کروا کر مبینہ طورپر بھتہ وصول کرنے کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ انسپکٹر مذکور نے ادھار پیسے نہ دینے پر ایک شہری کے خلاف مقدمہ درج کروا کر 3 لاکھ روپے وصول کئے۔ بعد ازاں مقدمہ کے ثبوت نہ ہونے کی وجہ سے عدالت نے مقدمہ خارج کر دیا۔ رائے محمد شریف کیخلاف آئی جی پنجاب اور ڈی پی او حافظ آباد کو بھی درخواست گزاری گئی لیکن تاحال کوئی کارروائی نہیں ہو سکی۔ انسپکٹر مذکورہ قانون شکن عناصر کا سرپرست بن چکا ہے۔ جو اس کے مطالبات پورے نہ کرے اسے تو اس کے اہلخانہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جاتی ہیں۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ سے م¶دبانہ درخواست ہے کہ انسپکٹر سی ٹی ڈی مذکور کی خلاف قانون کارروائیوں کا نوٹس لے کر اہل علاقہ کی جان و مال اور عزت کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ (ایک شہری حافظ آباد)