سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی غیر قانونی اسلحہ اور دھماکا خیزاد مواد رکھنے کے مقدمے میں بھی ضمانت منظور

Jul 21, 2018 | 00:22

ویب ڈیسک

کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سابق ایس ایس پی راؤ انوار کے خلاف غیر قانونی اسلحہ اور دھماکا خیز مواد رکھنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی. اس موقع پر عدالت نے ملزم کی درخواست ضمانت منظور کرلی. عدالت نے ملزم راؤ انوار کو دس لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا  جو کہ ان کے وکیل نے ادا کر دئیے. نقیب اللہ ماورائے عدالت قتل کیس کے مرکزی ملزم راؤ انوار کی اس سے قبل بھی عدالت نے ضمانت منظور کی تھی اور دس لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا  تاہم غیر قانونی اسلحہ اور دھماکے خیز مواد رکھنے کے مقدمے میں ضمانت نہیں ملی تھی۔

مزیدخبریں