خواتین کالجوں نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون میں داخلہ شیڈول کا اعلان کر دیا
لاہور(لیڈی رپورٹر) میٹرک امتحانات 2016ء کے نتائج کااعلان ہوتے ہی صوبائی دارلحکومت کے بڑے خواتین کالجوں نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون سیشن 2016-2018ء کے داخلوںکے شیڈول کااعلان کردیاہے۔ کنیئرڈ کالج اور کوئین میری کالج کے داخلہ فارم مع پراسپیکٹس آج21جولائی سے مختلف بینک برانچوںمیںملناشروع ہوجائیں گے اور 29جولائی تک دستیاب رہیںگے جبکہ لاہورکالج برائے خواتین یونیورسٹی کے داخلہ فارم کل 22جولائی سے حاصل کئے جاسکیں گے اورجمع کروانے کی آخری تاریخ 29جولائی ہے