دنیا کے ترقی یافتہ ملکوں کی کشادہ شاہراہ پر چلتی میٹرو بسیں اور دور دراز فاصلوں کو سمیٹتے انڈر پاسز اور فلائی اوورز جو چند سال پہلے تک اہل وطن کا خیال‘ خواب اور حسرت تھے آج نہ صرف حقیقت کا روپ دھار چکے ہیں بلکہ ہر خاص و عام ان کے ثمرات سے مستفید ہو رہا ہے ملکی ترقی اور قومی خوشحالی کیلئے ان منصوبوں کی افادیت اور آئندہ نسلوں کیلئے انکی اہمیت اپنی جگہ جو بات ان منصوبوں کو ماضی کے منصوبوں سے ممتاز کرتی ہے وہ ان کی شفافیت کے ساتھ کم سے کم مدت میں بروقت اور معیاری تکمیل ہے۔
ترقی کی شاہراہ پر ایک اور قدم بڑھاتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ڈائریکٹر جنرل احد خان چیمہ کی زیر نگرانی صرف 165 دن کی مختصر مدت میں آزادی چوک سگنل فری جنکشن اور نیوسرکلر روڈ کی تعمیر کے منصوبے مکمل کر لئے جن پر مجموعی طور پر پانچ ارب 35 کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے گزشتہ روز اس منصوبے کا افتتاح کر دیا ہے احد خان چیمہ کو پاکستان کا پہلا میٹروبس منصوبہ آزادی چوک فری جنکشن کے منصوبے پر کام کا آغاز اس سال 15 جنوری کو کیا گیا جو چار ارب روپے کی لاگت سے 29 جون تک مکمل کر لیا گیا۔
راوی روڈ پر ٹریفک کی روانی کیلئے تعمیر کئے گئے سگنل فری جنکشن میں ایک فلائی اوور اور ایلی ویٹڈ گول چکر تعمیر کیا گیا ہے۔ فلائی اوور ٹکسالی گیٹ کے قریب سے شروع کر کے ٹمبر مارکیٹ تک تعمیر کیا گیا ہے۔ اسکے ذریعے داتا دربار‘ شاہدرہ اور ٹمبر مارکیٹ سے سرکلر روڈ کی طرف سے آنیوالی ٹریفک اب مولانا احمد علی روڈ پر آ کر لاری اڈا چلی جائیگی۔ انٹر چینج کی مجموعی لمبائی 2.53 کلو میٹر ہے۔ اس منصوبے کی تکمیل سے روزانہ 2 لاکھ گاڑیوں کو فائدہ پہنچے گا اور سالانہ 90 کروڑ روپے کے ایندھن کی بچت ہو گی۔
نیوسرکلر روڈ کا منصوبہ 1 ارب 35 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کر لیا گیا ہے۔ اس سڑک کی کل لمبائی 1.6 کلو میٹر ہے۔ اس دور یہ سڑک کی ہر سائیڈ 14.7 میٹر چوری ہے۔ ہر سائیڈ 4.4 لین پر مشتمل ہے۔ ہر لین کی چوڑائی 3.3میٹر ہے۔ اس پر ایک گول چکر اور 2یوٹرن بھی بنائے گئے ہیں۔ نئی سرکلر روڈ مینار پاکستان کی شمالی جانب واقع راوی روڈ پر مولانا احمد علی روڈ سے شروع ہو کر مینار پاکستان جھیل کے مقام سے گزرتے ہوئے اقبال پارک میں قائم سپورٹس کمپلیکس سے ہو کر لاری اڈہ سے بادامی باغ سے مستی گیٹ کی طرف نکل کر سرکلر روڈ سے ملا دی گئی ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی چوک کا یہ منصوبہ صرف 6 ماہ کی قلیل مدت میں مکمل ہوا ہے جس سے نہ صرف عوام کو بہترین سفری سہولتیں میسر ہوں گی بلکہ قیمتی وقت بھی بچے گا اور میٹرو بس بھی یہاں سے وقت ضائع کئے بغیر گزرے گی۔ انہوں نے کہا کہ آزادی چوک منصوبہ لاہور کی خوبصورتی اور حسن میں اضافے کی تکمیل کیساتھ ساتھ معاشی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کریگا اور اس منصوبے کی تکمیل سے ہم علاقے میں عظیم قومی یادگاروں میں بادشاہی مسجد‘ شاہی قلعہ اور مینار پاکستان کو ماحولیاتی آلودگی سے محفوظ کرنے کے بھی قابل ہو جائینگے۔ لاہور زندہ دل لوگوں کا شہر ہے جسے پاکستان کا ثقافتی دارالحکومت اور ایشیا کا دل ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ اسے ہم سب نے مل کر خوبصورت پارکوں‘ باغوں اور پھولوں کا شہر بنانا ہے۔ ماضی میں بھی ہم نے لاہور کو خوبصورت اور دلکش بنانے کیلئے خصوصی اقدامات کئے۔ آج بھی پنجاب کے عوام کو تعلیم‘ صحت‘ ٹرانسپورٹ‘ صفائی‘ معاشی اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے بہترین انفراسٹرکچر حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024