ہڈیارہ :معمر شخص کی 6 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار
لاہور(سٹاف رپورٹر)تھانہ ہڈیارہ کے علاقہ میں 65سالہ شخص نے چھ سالہ بچی کیساتھ زیادتی کی کوشش کی ۔مقامی افراد نے فتح محمدنامی شخص کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیامعلوم ہوا ہے کہ ہڈیارہ کے علاقہ میں میلے کے دوران 65سالہ فتح محمد 6سالہ بچی کو اٹھا کر نزدیک قبرستان میں لے گیا۔ لوگوں نے اس کو پکڑ لیااور شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور بچی سویر ا کو اس کے قبضہ سے بازیاب کروایاجبکہ پولیس تھانہ ہڈیارہ لے جاکر اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے حوالات میں بندکردیا۔