شیرکوگود لینا ہے تووسطی امریکہ چلئے جہاں ایک چڑیا گھرمیں چودہ ماہ کا شیراپنی خوراک پوری کرنے کے لئےکسی مسیحا کا منتظرہے
وسطی امریکہ کے ملک نکاراگوکے چڑیا گھر میں حال ہی میں برلن سے ایک افریقی شیرمنگوایاگیا ہے،چڑیا گھرکو فنڈ کی فراہمی کی معطل ہونے کی وجہ سے انتظامیہ نے سپانسر شپ پروگرام شروع کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جس کے تحت اس شیر کی خوراک کی ذمہ داری کسی شہری کے ذمے عائد کردی جائے گی،حکام کے مطابق انہیں شیرکے لئے ایسے اسپانسرکی تلاش ہے جواس جانور کے پنجرے کي تعمیر کے لئے پینتیس ہزار ڈالر فوری مہیا کرے اورخوراک کے لئے سو ڈالر ہر مہینے خرچ کر سکے