نئی دہلی (اے پی پی) بھارت میں مون سون کی شدید بارشوں سے 70 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔ ریاست اڑیسہ، کیرالہ اور کرناٹک میں مون سون کی طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ حکام کے مطابق معمولات زندگی درہم برہم ہوگئے، بجلی اور ٹیلی فون کا نظام شدید طور پر متاثر ہوا۔ اڑیسہ میں بارش کے باعث پیش آنے والے واقعات میں 36 سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے۔ اسی طرح کیرالہ میں شدید بارش اور سیلاب کے نتیجہ میں 30 سے زائد افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔
امدادی کارکنوں نے بارش سے متاثرہ علاقوں میں اپنی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ بھارتی محکمہ موسمیات نے آئندہ چند دنوں کے دوران مزید بارشوں کی پشنگوئی کی ہے۔
مون سون
امدادی کارکنوں نے بارش سے متاثرہ علاقوں میں اپنی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ بھارتی محکمہ موسمیات نے آئندہ چند دنوں کے دوران مزید بارشوں کی پشنگوئی کی ہے۔
مون سون