شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) چیئرمین پنجاب یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر محمد اسلام، انسپکٹر پنجاب پولیس عبداللہ علی پاشا کے والد اور ایس ایچ او تھانہ صدر شیخوپورہ ولی حسن پاشا کے تایا ، سینئر ریٹائرڈ پرنسپل جنڈیالہ شیرخان ہائی سکول شیخوپورہ چوہدری رحمت علی پاشا 105 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ۔نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں گوپی رائے میں ادا کر کے مقامی قبرستان میں سپردِخاک کردیا گیا نمازِ جنازہ میں صحافیوں وکلاء بیوروکریسی، سیاسی سماجی تنظیمی فلاحی و عوامی حلقوں کی ہزاروں کی تعداد نے شرکت کی۔ محمد عظیم نوشاہی، رانا احسان دانش، شفیق بزمی، میاں نوید الرحمان، ڈاکٹر رانا خضر حیات، ایازحسین کھیڑا نے متوفی کے لواحقین سے تعزیت کی ۔
چوہدری رحمت علی پاشا کا 105 سال کی عمر میں انتقال‘ سپردِخاک
Jan 21, 2025